بھیما کوریگاؤں تشدد معاملہ: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے ایلگار پریشد-ماؤنواز کنکشن کیس میں گوتم نولکھا کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے منگل نولکھا کی ضمانت کی عرضی منظور کرلی۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے سخت تبصرہ کیا کہ ’نولکھا 4 سال سے حراست میں ہیں، لیکن ابھی تک الزامات طے نہیں کیے گئے‘۔

گوتم نولکھا کو 14 اپریل 2020 کو بھیما کوریگاؤں میموریل پر حکومت کے خلاف سازش رچنے اور ذات پات کے نام پر فسادات بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم نومبر 2023 میں سپریم کورٹ نے انہیں نوی ممبئی میں ان کے گھر میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کو ان کے گھر پر نظر بندی کے دوران ان کی سیکورٹی پر خرچ ہوئے 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں