(ایجنسیز) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سیاسی فائدے کے لیے مذہب کا استعمال کرنے والے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی فائدے کے لیے رہنما مذہب کو بطور انسٹرومنٹ استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذہب کا استعمال دیگر ملکوں میں بھی ہوتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، خصوصاً ہندوستان میں تو بالکل نہیں کیونکہ اس کی شناخت ایک سیکولر ملک کی ہے۔ شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ عوام مذہب کا استعمال کرنے والے سیاست دانوں کو پہچانیں اور ان کا ساتھ نہ دیں۔ مذہبی تشخص انسان کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں میں سے ایک ہوتا ہے اس کی بنیاد پر تفریق اور نفرتیں پیدا نہیں کرنا چاہیے۔