حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے رحمت نگر میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاندان کے تین افراد اور ان کے پالتو کتے کو متعدد افراد نے لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ 14 مئی کو ایک گروپ کی جانب سے تین افراد اور ان کے پالتو کتے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔
متاثرین کی شناخت سری ناتھ، بہن سوپنا اور ماں راجیشوری کے طور پر کی گئی ہے، جو اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مدھورا نگر پولیس کے مطابق دھننجے نامی شخص ووٹ ڈالنے کےلئے پولنگ اسٹیشن آیا تھا، اس دوران سری ناتھ کے کتے نے اس کے رشتہ دار پر حملہ کردیا تھا۔ اس طرح معاملہ شروع ہوا اور پولیس کی مداخلت کے بعد معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔
A pet owner, his wife, and their pet were beaten up!
In Hyderabad, Madhuranagar, Srinath's pet dog reportedly bit Dhanunjaya's relative. In a fit of rage and seeking revenge, Dhanunjaya called upon his friends and attacked Srinath with sticks. They also beat Srinath's wife, who… pic.twitter.com/vmTMn7iXmU
— Vidit Sharma 🇮🇳 (@TheViditsharma) May 16, 2024
وہیں دوسرے دن سری ناتھ اپنے کتے کو گلی میں گھمارہا تھا ، اس دوران کتے نے ایک اور شخص پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایک گروپ نے سری ناتھ اور اس کے کتے پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ جب سری ناتھ کی بہن اور ماں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔
مادھورا نگر پولس نے آئی پی سی کی دفعہ 148، 147 اور 307 r/w34 کے تحت مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


