کشمیر میں دی وائر کی صحافی عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ کیا ہوا؟ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی ہمیشہ سے موضوع بحث رہا ہے، خاص طور پر 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد صحافیوں کے آزادانہ طور پر کام کرنے سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

تازہ طور پر پیش آئے واقعہ میں معروف نیوز پورٹل دی وائر کی ایک سینئر صحافی کو رپورٹنگ کے دوران ایک شخص کا انٹرویو مختصر کرنے پر مجبور کیا گیا۔ مشہور صحافی عارفہ خانم شیروانی جب ایک شخص سے بات کررہی تھیں تو انہیں انٹرویو کو بیچ میں ہی روکنے پر مجبور کیا گیا۔ جبکہ یہ واقعہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیروانی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک شخص بیروزگاری پر بات کررہا ہے اور دوران سیکوریٹی اہلکار ان کے قریب آتے ہیں۔ وہیں وائر کے مطابق سیکوریٹی اہلکار کی جانب سے کیمرہ مین کو انٹرویو بیچ میں روکنے پر مجبور کیا گیا۔۔۔۔

واضح رہے کہ 2024 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان 180 ممالک کی ریکنگ میں 159 ویں مقام پر ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا اعزاز ہندوستان کو حاصل ہے لیکن پریس فریڈم کے معاملہ میں ہندوستان بہت پیچھے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں