حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ فارمیسی (TS EAPCET) 2024 کے نتائج آج صبح 11 بجے جاری کیے جائیں گے۔ نتائج http://eapcet.tsche.ac.in پر دستیاب ہیں۔
اس سال 7 اور 8 مئی کو ہونے والے TS EAPCET امتحان میں کل 1,00,449 امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ 9 سے 11 مئی تک ہونے والے انجینئرنگ کے امتحان میں 2,54,814 طلباء نے شرکت کی۔


