اترپردیش میں اب کوئی سڑک پر نماز نہیں پڑھتا، مسجدوں سے مائک اترگئے۔۔۔ یوگی ادتیہ ناتھ کے متنازعہ ریمارکس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں بنگلور کی انسانی حقوق کی تنظیم نے نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مہاراشٹر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مسلم کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز نے والی اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی ہے۔

کلاریون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاء اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ ہفتہ کو پالگھر میں یوگی کی متنازعہ تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن اور مہاراشٹر کے چیف الیکشن آفیسر سے شکایت کی ہے۔ تنظیم کے مطابق یوگی کے متنازعہ و اشتعال انگیز ریمارکس سے نہ صرف ملک کے سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچا ہے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’اترپردیش میں اب تو کوئی سڑک پر نماز بھی نہیں پڑھتا، اب مسجدوں کے بھی مائک اترگئے ہیں اور اگلے پانچ سال بعد لوگ یہ بھی بھول جائیں گے کہ کوئی چلاہٹ ہوتی تھی اور لوگ پریشان ہوتے تھے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں