نشہ میں دھت حیدرآبادی نوجوان غرقاب، ساجد بریانی کےلئے دوستوں کی جانب سے اکسانے پر تالاب میں کود پڑا (پورے خوفناک منظر کا وائرل ویڈیو)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کا رہائشی ساجد نے نشہ کی حالت میں دوستوں کی جانب سے صرف ایک بریانی کے چیلنج پر تالاب میں کود کر اپنی جان گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے چار دوست سیر و تفریح کےلئے بذریعہ آٹو کرناٹک کے گلبرگہ گئے۔ جاں انہوں نے کملا پور تحصیل کے مضافاتی علاقہ میں واقع ایک تالاب کے قریب خوب شراب نوشی کی۔

اس دوران ساجد نامی نوجوان نے نشہ کی حالت میں دوستوں کی جانب سے ایک بریانی کے چیلنج پر تالاب میں کود بڑا۔ نشہ میں دھت ساجد نے تالاب میں چھلانگ تو لگادی لیکن کنارہ پہنچنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ کنارہ نہ پہنچ سکا اور تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ اس پورے واقعہ کی چھ منٹ پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعدازاں ساجد کی نعش کو تالاب سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ نہ صرف خاندان بلکہ علاقہ میں بھی غم کا ماحول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں