بیٹا ہے یا بیٹی؟ شوہر نے درانتی سے حاملہ بیوی کا پیٹ چیر دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے بدایوں میں رہنے والے ایک شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔ درندہ صفت پنا لال نے اپنی حاملہ بیوی کے پیٹ کو کاٹنے کے لیے درانتی کا استعمال کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔

بدایوں کے سول لائنز کا رہنے والا پنا لال ستمبر 2020 میں اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی انیتا کا پیٹ چیر دیا تھا۔ جوڑے کی شادی کو 22 سال ہوئے تھے اور ان کی پانچ بیٹیاں تھیں۔ تاہم پنا لال کو لڑکے کی خواہش تھی۔

بعدازاں عدالت کو انیتا نے بتایا تھا کہ اس کے شوہر نے پیٹ کو اتنا چیر دیا تھا کہ آنتیں باہر آگئی تھیں۔ وہ بھاگ کر سڑک پر آئی اور اس کے قریبی بھائی کی دکان پر پہنچی۔ انیتا کی چیخیں سن کر اس کے بھائی نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ موقع سے پنا لال فرار ہوگیا تھا۔

پنالال کے حملے میں انیتا تو بچ گئی لیکن اس کے بچہ کو جو لڑکا تھا بچایا نہیں جاسکا۔ عدالت میں پنا لال نے دلیل دی تھی کہ انیتا نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے لیے خود کو زخمی کرلیا تھا، لیکن عدالت نے اسے قصوروار پایا اور قمر قید کی سزا سنادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں