ای وی ایم مشینوں پر بی جے پی کا ٹیگ! ترنمول کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے چھٹویں مرحلہ کے تحت آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس مرحلہ میں ای وی ایم سے متعلق انتہائی تشویشناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔ ای وی ایم مشین پر بی جے پی نام کا ٹیگ لگاہوا ہے۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://x.com/AITCofficial/status/1794199945236664470

تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کے پولنگ بوتھ پر بی جے پی نام کے ٹیگ کے ساتھ ای وی ایم مشین پایا گیا جس کے بعد ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹی ایم سی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے بنکورہ کے رگھوناتھ پور میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔

ٹی ایم سی نے بی جے پی ٹیگ کے ساتھ ای وی ایم کی تصاویر شیئر کیں۔ ٹی ایم سی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ٹیگ والے 5 ای وی ایم ملے ہیں۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے بی جے پی کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں