حیدرآباد (دکن فائلز) فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے کی معیاد کار میں حکومت نے ایک مہینہ کی توسیع دی ہے ۔ جس کی وجہ سے اب 30 جون تک وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ مرکزی وزارت دفاع نے بتایا کہ تقررات سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اسے منظوری دی ہے ۔ منوج پانڈے نے 30 اپریل 2022 کو فوجی سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا جائزہ حاصل کیا تھا ۔ جاریہ مہینہ کی 31 تاریخ کو ان کی معیاد کار مکمل ہوجائے گی ۔ تاہم حکومت نے اس میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ سینیاریٹی کے حساب سے دیکھا جائے تو منوج پانڈے کے بعد ان کی جگہ جنرل ایم وی سوچندر کمار ہیں ۔ انہیں فوج کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments