دہلی میں درجہ حرارت 52.3 ڈگری تک پہنچ گیا، ملک کی تاریخ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے محکمہ موسمیات نے آج ملک میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا ہے۔ دوسرے علاقے جن میں انتہائی زیادہ درجہ حرارت کی اطلاع ملی ہے ان میں صحرائی ریاست راجستھان بھی شامل ہیں، یہاں پھلودی میں 51 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں ہریانہ کے سرسا میں 50.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ملک کی شمالی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگوں گھروں میں رہنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے حکم دیا ہے کہ مزدوروں کو دوپہر میں 3 گھنٹے کا وقفہ دیا جائے۔ انہوں نے مزدوروں کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کام سے فارغ رکھنے کا حکم دیا۔ ایل جی نے کہا ہے کہ مزدوروں کو وقفہ دئے جانے کے باوجود ان کی تنخواہ کاٹی نہیں جانی چاہئے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کے صحت پر اثرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور بالخصوص بچوں، عمر رسیدہ اور بیماریوں کا شکار افراد کے لیے خاص احتیاط برتنے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں