تلنگانہ کے لوگو سے چارمینار کی تصویر ہٹانا انتہائی شرمناک: کانگریس حکومت کے امکانی فیصلہ کے خلاف کے ٹی آر کا چارمینار کےدامن میں احتجاجی مظاہرہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس حکومت تلنگانہ ریاست کے سرکاری نشان (لوگو) کو تبدیل کرنے کا ارادہ کرتی ہے جس کےلئے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ اس دوران یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ نئے لوگو سے چارمینار اور کاکتیہ کمان کی تصاویر کو ہٹادیا جائے گا، جس کے بعد بی آر ایس کی جانب سے سخت اعتراض کیا جارہا ہے۔

بی آر ایس کی جانب سے تلنگانہ کے نئے لوگو سے چارمینار اور کاکتیہ کمار کی تصویر کو امکانی طور پر ہٹائے جانے کی مخالفت کی جارہی ہے۔ ٹی آر ایس لیڈرس ورنگل میں واقع کاکتیہ کمان اور حیدرآباد میں واقع چارمینار کے قریب آج احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرانے لوگو کو تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

https://x.com/i/status/1796071741913198657

کے ٹی آر نے تلنگانہ کے نئے لوگو سے چارمینار کی تصویر کو ہٹانے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ کے ٹی آر نے کانگریس حکومت کے فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’حیدرآباد کا مطلب چارمینار ہے۔ یہ صدیوں سے اس شہر کی ایک مشہور و معروف علامت رہی ہے۔ حیدرآباد چارمینار کی پہچان دنیا بھر میں چارمینار سے ہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’اگر کوئی حیدرآباد کے بارے میں سوچتا ہے تو وہ چارمینار کا تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب وجوہات بتا کر چارمینار کی علامت کو لوگو سے ہٹانا شرمناک ہے۔ کے ٹی آر نے چارمینار کے قریب کانگریس حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں