’جس نے 10 سال تک لوگوں کا دھیان بھٹکایا، اب وہ دھیان۔۔۔‘، پی ایم مودی کے مراقبہ پر کانگریس کا شدید حملہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کی تشہیر کے بعد سے کنیا کماری کے وویکانند راک میموریل میں پی ایم مودی کا 45 گھنٹوں پر مشتمل مون برت جاری ہے۔ کنیاکماری میں پی ایم مودی کے مراقبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ جس شخص نے پورے 10 سال لوگوں کا دھیان بھٹکایا، اب وہ دھیان (مراقبہ) لگا رہے ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش، میڈیا انچارج پون کھیڑا اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی چیئرپرسن سپریا شرینیت نے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے کانگریس پارٹی کے ایشوز پر مبنی مہم کو پہچانا، جس نے سیاسی منکسر المزاجی کی حد کو کبھی پار نہیں کیا۔

کانگریس نے لوک سبھا انتخاب کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کر دعویٰ کیا کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد کو واضح اور نتیجہ خیز اکثریت ملنے جا رہی ہے۔ اسی دوران کانگریس کے سینئر رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے مودی کے مراقبہ پر طنزیہ ٹویٹ کیا، جس کے بعد یہ ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔ تمل ناڈو کے کنیا کماری میں وزیراعظم نریندر مودی کے 45 گھنٹے کے مون برت پر کانگریس لیڈر و سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ کیمروں کے سامنے پبلسٹی کے لیے مراقبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ تصویر پوسٹ کرکے میڈیٹیشن (مراقبہ) کی جگہ ایڈیٹیشن (ترمیم) لکھا ہے۔ انہوں نے مودی کے مراقبہ کو ترمیم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ سب سے وضاحت ہوتی ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں