تلنگانہ کے ایگزٹ پولس کی تفصیلات: حیدرآباد پر مجلس کی بادشاہت رہے گی برقرار

حیدرآباد (دکن فائلز) لو سبھا انتخابات کے ایگزٹ پولس میں تلنگانہ سے تعلق پیش قیاسی میں بی جے پی کی برتری بتائی جارہی ہے۔ بی جے پی کو 7 سے 12 سیٹوں کے درمیان اور کانگریس پارٹی کو 5 سے 8 سیٹوں کے درمیان جیتنے کی امید ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بی آر ایس صفر یا صرف ایک سیٹ جیت سکتی ہے۔ حیدرآباد سیٹ پر مجلس پارٹی کی جیت متوقع مانی جارہی ہے۔

انڈیا ٹی وی سی این ایکس سروے کے مطابق کانگریس 6-8 اور بی جے پی 8-10 سیٹیں جیت سکتی ہے۔

وہیں آر مستان سروے میں کہا گیا ہے کہ کانگریس 8 اور بی جے پی 9 سیٹوں تک جیت سکتی ہے۔ وہیں بی آر ایس پارٹی صرف ایک سیٹ پر کامیابی ہونے کی پیش قیاسی کی گئی۔

انڈیا ٹی وی-سی این ایکس سروے – کانگریس 6-8، بی آر ایس 0-1، بی جے پی 8-10، مجلس 01

جن کی بات سروے – کانگریس 7-8، بی آر ایس 0-1، بی جے پی 9-11، مجلس 01

نیوز منٹ سروے – کانگریس 2، بی آر ایس 0-1، بی جے پی 8-12، مجلس 01

اے بی پی سروے – کانگریس 7-9، بی جے پی 7-9، دیگر – 01

آر مستان سروے – کانگریس 7-8، بی آر ایس 0، بی جے پی 8-9، مجلس 01

نیوز 18 سروے – کانگریس 5-8، بی جے پی 7-10، دیگر 3-5

ٹی وی 9 ایگزٹ پول سروے – کانگریس 8، بی جے پی 7، مجلس 1، دیگر 1

مرکز برائے سیاست اور پالیسی اسٹڈیز سروے – کانگریس 8-9، بی جے پی 7-8، مجلس -1

اپنا تبصرہ بھیجیں