ایگزٹ پول نہیں۔۔ مودی پول ہے۔۔ میڈیا پولس پر راہول گاندھی کی سخت تنقید

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایگزٹ پولس پر اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے پولس کو بوگس قرار دے دیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ سب مودی کا دماغی کھیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزٹ پول اصل صورتحال سے بہت دور ہیں۔ یہ ایگزٹ پولز نہیں ہیں… یہ مودی پول ہے۔۔۔

انہوں نے میڈیا پولس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ایگزٹ پول سامنے آئے ہیں وہ مودی کے ذہن کی قیاس آرائی ہے۔۔۔ سب کچھ فرضی ہے… ایگزٹ پول مکمل طور پر بوگس ہیں… سب کچھ ایک ڈرامہ ہے۔

کانگریس پارٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو مودی بھارت اتحاد کو پست کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں۔ ایگزٹ پولس کو مودی کا ہتھکنڈہ قرار دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وہ دماغی کھیل کھیل رہے ہیں اور انڈیا اتحاد کو پست کرنا چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد کو 295 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں