لوک سبھا انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد کا دعویٰ، 64 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی سے استفادہ کرکے بنایا عالمی ریکارڈ

حیدرآباد (دکن فائلز) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران 64 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آج نئی دہلی میں پریس کانفرس کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ ’ہم نے 64 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘

2024 کے عام انتخابات میں صرف 39 حلقوں میں ری پولنگ ہوئی جبکہ جبکہ 2019 میں 540 حلقوں میں دوبارہ انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے۔ انتخابات کی تکمیل کے سلسلہ میں دہلی میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ ملک بھرمیں 31 کروڑ خواتین نے ان انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ گھروں پر پہنچ کر معمر رائے دہندوں سے ووٹ حاصل کرنے کا عمل بھی کامیاب رہا۔

اُنہوں نے بتایاکہ 85 سال سے زیادہ عمر کے ضعیف افراد نے اس موقع سے استفادہ کیا۔ اس کے علاوہ ریکارڈ سطح پر 31 کروڑ خواتین کے بشمول 64 کروڑ 20 لاکھ رائے دہندوں نے ان انتخابات میں ووٹ ڈالا۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہندوں کا شکریہ ادا کیا۔ راجیو کمار نے بتایاکہ 7 مراحل میں ہوئے انتخابات میں صرف 14 مقامات پر ہی ری پولنگ کی ضرورت پیش آئی۔ 27 ریاستوں میں کہیں بھی دوبارہ پولنگ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں