کویتا کی تحویل میں مزید ایک ماہ کی توسیع

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی شراب اسکام معاملہ میں گرفتار بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی عدالتی تحویل میں آئندہ ماہ کی تین تاریخ تک توسیع کردی گئی۔ آج تحویل ختم ہونے پر ای ڈی کے عہدیداروں نے دہلی کی روس ایونیو عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر ای ڈی نے شراب اسکام معاملہ میں ایک ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی۔ اس کو دیکھتے ہوئے جج نے کویتا کی تحویل میں تین جولائی تک توسیع کردی ہے۔ اسی دوران اسی کیس میں سی بی آئی کی تحویل میں توسیع پر کویتا کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں