حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ دنیا بھر کے مسلمان بڑے عقیدت و احترام کےساتھ مناتے ہیں۔ تلنگانہ میں تعطیلات سے متعلق کیلنڈر میں حکومت نے 17 جون کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عیدالاضحی کا انحصار دکھنے پرہے اور عیدالاضحیٰ 17 یا 18 جون کو ہوسکتی ہے، اسی طرح فی الحال حکومت نے 17 جون کو عیدالاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 18 جون کو ہوگی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو تلنگانہ میں عیدالاضحیٰ کی تعطیل 18 جون کو ہوگی۔


