آندھراپردیش میں تلگودیشم کی سونامی، این ڈی اے اتحاد کو اسمبلی کی 152 اور لوک سبھا کی 22 نشستوں پر برتری

حیدرآباد (دکن فائلز) آندھراپردیش میں حکمراں وائی ​​سی پی کو بڑا دھکہ لگا ہے جبکہ این ڈی اے اتحاد کل 152 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں تلگودیشم کو جس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کا سامنا اب حکمراں وائی سی پی کو کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ڈی پی-جناسینا-بی جے پی اتحاد اے پی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کےلئے تیار ہے۔ اے پی کے کئی اضلاع میں وائی سی پی کا صفایا ہونے کا امکان ہے۔

تازہ طور پر 152 سیٹوں پر تلگودیشم اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ 127 سیٹوں پر اتحاد کی جیت یقینی مانی جارہی ہے۔ آندھراپردیش میں اسمبلی کل 175 نشتیں ہیں اور لوک سبھا کے جملہ 25 حلقوں میں سے این ڈی اے کو 22 حلقوں پر سبقت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں