حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے انتہائی گنجان علاقہ نامپلی میں واقع ایک فرنیچر گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نامپلی پٹیل نگر میں جمعرات کی شام ایک شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فرنیچر کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدی کی وجہ سے علاقہ میں دھواں پھیل گیا جبکہ شہر میں دور سے دھواں نظر آرہا تھا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق آگ گودام کے آس پاس میں واقع مکانات تک پھیل گئی ہے۔ واقعہ کے فوری بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔


