حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پاکسو کیس میں غیرضمانتی وارنٹ جاری ہوگیا۔ یدی یورپا کے خلاف بنگلورو کی عدالت نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں غیرضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ نابالغ لڑکی کی ماں نے یدی یورپا پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر بی جے پی لیڈر کے خلاف پاکسو ایکٹ اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 اے (جنسی استحصال) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نابالغ لڑکی کی ماں نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ گذشہ 2 فروری کو بنگلور کی ڈالرس کالونی میں واقع رہائش گاہ پر ایک اجلاس کے دوران یدی یورپا نے ان کی بیٹی کا جنسی استحصال کیا تھا۔


