حیدرآباد (دکن فائلز) عیدالاضحیٰ سے قبل تلنگانہ ہائیکورٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہ بقرعید کے موقع پر گائے کا ذبیحہ نہ ہو۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بقرعید کے تہوار کے دوران گائے کا ذبیحہ نہ ہو۔
عدالت نے کہا کہ اگر گائے کو غیر قانونی طور پر ذبح کیا جاتا ہے تو اس پر کاروائی کی جائے۔ عدالت نے پولیس کو گائے کی منتقلی پر بھی سختی سے روک لگانے کی ہدایت دی۔ وہیں تلنگانہ حکومت کے وکیل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ جانوروں کے ذبیحہ ایکٹ کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں گائے ذبیحہ پر پابندی برقرار ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف میں واقع تینوں کمشنریٹس میں 150 چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں اور گائے کی منتقلی سے متعلق اب تک 60 مقدمات درج کئے گئے۔


