میدک میں ہندتوا تنظیموں کے کارکنوں کا ہنگامہ، قربانی کے جانوروں پر بیجا اعتراض، اشرار کے حملہ میں متعدد مسلم نوجوان زخمی، میدک میں حالات کشیدہ، امن برقرار رکھنے پولیس کی اپیل (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے میدک میں شرپسندوں نے ہنگامہ کردیا۔ ہندوتوا تنظیموں کے کچھ کارکنوں نے مقامی مدرسہ میں قربانی کے جانوروں کو ضبط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ انہوں نے پولیس پر قربانی کےلئے لائے گئے بیلوں کو گوشالہ منتقل کرنے پر زور دیتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد علاقہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔

https://x.com/i/status/1802007189839921288

ایک اور اطلاع کے مطابق شرپسندوں نے کچھ مسلمانوں پر بھی حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرکے اشرار کو منتشر کردیا جس کے بعد ہندوتوا تنظیموں کے کچھ کارکن پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دینے شروع کردیا اور اس دوران ہسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کرنے کی اطلاع ہے۔ اس دوران اشرار کے حملہ میں متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع مل رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق میدک میں پولیس نے سیکوریٹی سخت کردی تاہم حالات ابھی بھی کشیدہ بتائے گئے۔ پولیس نے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں