حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور کے ایک سافٹ ویئر انجینئر جوڑے کو ایمیزون پر ایکس بکس کنٹرولر آرڈر کرنے کے بعد حیرت انگیز و خوفناک حالات سے گذرنا پڑا جو انتہائی غیر متوقع تھا۔ ایمیزون پارسل سے ایک زہریلا سانپ نکلنے پر جوڑے کے ہوش اڑگئے۔ جوڑے نے پارسل میں سانپ کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ انہوں نے پارسل باکس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جو وائرل ہوگیا۔ جوڑے نے اپنا انتہائی خوفناک تجربہ بھی شیئر کیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجا پور روڈ، بنگلور کے ایک جوڑے نے مشہور ای کامرس سائٹ Amazon پر ایک Xbox کنٹرولر کا آرڈر دیا۔ اتوار کو ایمیزون پرائم پر آرڈر کیا گیا.. پارسل منگل کو پہنچا۔ پیکج کھولتے وقت ایک ویڈیو لی گئی۔ ڈبے سے ٹیپ ہٹاتے ہوئے انہیں ایک سانپ نظر آیا۔ وہ زہریلا سانپ تھا، اس سے جوڑے پر خوف طاری ہوگیا۔ سانپ چونکہ ٹیپ سے چپکا ہوا تھا تو جوڑے نے سکون کی سانس لی، ورنہ صورتحال مختلف ہوتی۔
అమెజాన్ కొరియర్లో వచ్చిన విషపూరిత పాము
కర్ణాటక – సర్జాపూర్ పట్టణంలో ఒక వ్యక్తి ఎక్స్బాక్స్ కంట్రోలర్ని ఆర్డర్ పెట్టగా.. అందులో విషపూరితమైన పాము వచ్చింది.
ఆ పాము కొరియర్కి వేసిన టేప్తో అతుక్కుని చిక్కుకుపోవడంతో పెను ప్రమాదం తప్పింది. pic.twitter.com/nJQtwiw6fS
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) June 18, 2024
اس معاملہ کو فوری طور پر ایمیزون کسٹمر کیئر سپورٹ کی توجہ میں لایا گیا۔ جوڑے نے شکایت کی کہ انہیں سپورٹ کےلئے کال کرنے کے بعد دو گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔ اس کے بعد، آرڈر سے متعلق نقد رقم واپس کر دی گئی۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ جس مقام پر سامان کا ذخیرہ یا پیکنگ کی جاتی ہے، وہاں سے یہ زہریلا سانپ باکس میں داخل ہوگیا ہوگا۔