طیارہ میں بم رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے 13 سالہ لڑکے کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ایک 13 سالہ لڑکے نے مذاق مذاق میں مبینہ طور پر طیارہ میں بم رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کردیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر دہلی ایئرپورٹ کو ای میل بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ دبئی جانے والی پرواز میں بم نصب کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے نے کچھ دن پہلے ایک اور نوجوان کی خبر سے متاثر ہو کر “صرف تفریح ​​کے لیے” ایئرپورٹ کو ای میل کیا۔ اس نے 18 جون کو دبئی جانے والی پرواز میں رکھنے کا دعویٰ کیا جس کے بعد بم کی دھمکی کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کی گئی۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

دھمکی آمیز میل ملنے کے ایئرپورٹ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ تاہم، تحقیقات کے بعد ای میل فرضی نکلا۔ ای میل اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سے بھیجا گیا تھا، پولیس نے لڑکے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں