راہول گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب، انڈیا اتحاد کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات میں دو سیٹوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ انڈیا اتحاد کا آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر راہول گاندھی کو اپوزیشن کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

انڈیا اتحاد کے فلور لیڈروں نے اے آئی سی سی کے سربراہ ملیکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان سبھی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر راہل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ اتحاد میں شریک پارٹیوں کے سبھی لیڈروں نے راہول گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر منتخب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں