لوک سبھا میں ایمرجنسی کی مخالفت میں قرارداد، اسپیکر اوم برلا کے رویہ پر اپوزیشن کا شدید احتجاج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اوم برلا نے لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہونے کے پہلے روز ہی ایوان میں کچھ ایسا کردیا کہ ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اوم برلا نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت میں ایک قرارداد پڑھ کر سنائی اور اُس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے اس فیصلے کو آئین پر حملہ قرار دے دیا، جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر کے رویہ پر شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اسپیکر قرارداد پڑھتے رہے۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے خوب شور و ہنگامہ کیا لیکن اوم برلا نے پوری قرارداد ایوان میں پڑھی۔ بعد میں اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کو دن بھر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں