حیدرآباد (دکن فائلز) مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ایک سانحہ پیش آیا۔ ایل اے سی کے قریب جنگی ٹینک کی تربیت حاصل کرنے والے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران پیش آیا۔ مہلوکین میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر بھی شامل ہیں۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ ایک T-72 جنگی ٹینک سرحد کے قریب ٹریننگ کے دوران دریا عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس میں 4 زیر تربیت فوجی اور ایک جے سی او ہلاک ہوگیا۔
تربیت کے حصہ کے طور پر ایک JCO اور چار دیگر فوجیوں نے T-72 جنگی ٹینک میں دریا کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اوپر سے اچانک آنے والے سیلاب سے دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا اور ٹینک بہہ گیا۔ حکام نے بتایا کہ جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب تھا۔


