بی جے پی حامی کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کرنے کے الزام میں امام مسجد پر ایف آئی آر درج، مفتی محمد راشد کا وضاحتی بیان (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے مرادآباد میں ایک بی جے پی کے حامی کی نماز جنازہ پڑھانے سے امام کی جانب سے انکار کرنے کا معاملہ گودی میڈیا میں چھایا ہوا ہے۔ گودی میڈیا کی جانب سے اس معاملہ کو خوب اچھالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بی جے پی حامی کسان علی داد خان کے بیٹے کی شکایت کے بعد مفتی محمد راشد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بی جے پی حامی کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا۔

لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ امام مسجد مفتی محمد راشد نے ایک ویڈیو جاری کرکے وضاحت دی ہے کہ انہوں نے بی جے پی حامی کسان داد خان کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار نہیں کیا بلکہ انہوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی، کیونکہ وہ شخص پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کیا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے ایمان کا معاملہ ہے۔ میں کسی گستاخ رسول کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکتا۔ مفتی صاحب نے اس معاملہ کو مذہبی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان علی داد خان کے بیٹےنے میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرکے مقدمہ درج کرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں