’آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں‘ متنازعہ وقف ترمیمی بل پیش ہونے کے بعد اسدالدین اویسی کا مودی حکومت پر شدید حملہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج لوک سبھا میں متنازعہ وقف ترمیمی بل پیش کرنے پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایوان میں بل کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ وقف (ترمیمی) بل 2024 امتیازی اور من مانی ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ بل لا کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس حکومت ملک کو تقسیم کر رہی ہے۔

اویسی نے کہا کہ “یہ بل آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 25 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ بل امتیازی اور من مانی ہے۔ اس بل کو لا کر آپ (مرکزی حکومت) قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ آپ ملک کو متحد نہیں کر رہے ہیں، یہ بل اس کا ثبوت ہے۔ آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں