حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلہ دیش میں جاری بحران کے درمیان ہندوستان میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو بدنام کرنے کےلئے سرگرم ہیں۔ کچھ ہندتوا تنظیموں کے غنڈوں کا اب ذہنی توازن بھی بگڑ گیا ہے، وہ اب ہندوستانیوں کو بھی بنگلہ دیشی سمجھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں نام نہاد ہندوتوا اشرار پر مشتمل گروپ نے ایک مسلم بستی پر حملہ کردیا اور یہاں رہنے والے غریب ہندوستانی مسلمانوں کو بنگلہ دیشی بتاکر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنڈے غریب مسلمانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کررہے ہیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں۔ اشرار نے انہیں یہاں سے چلے جانے کی بھی دھمکی دی۔ اس دوران غنڈوں نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔ ہندو رکھشا دل کے غنڈوں نے غازی آباد شاہجہاں پور میں رہنے والے غریب مزدوروں کی درجنوں جھونپڑیوں کو تباہ کردیا۔ پولیس کے مطابق جانچ کے بعد اس علاقہ میں کوئی بھی شخص بنگلہ دیشی نہیں نکلا، تمام غریب افراد ہندوستانی شہری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مطابق اس معاملے میں پنکی چودھری اور اس کے 20 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
सुबह गाजियाबाद में मुस्लिमों को बांग्लादेशी बताकर कुछ लोगों ने पीटा और उनकी झुग्गियाँ उखाड़ दीं
फिर पुलिस ने सच बताया: “ये परिवार शाहजहांपुर (UP) के हैं, इन झुग्गी झोपड़ियों में कोई भी बांग्लादेशी नहीं था”
इस मामले में हिंदू रक्षा दल के अध्यक्ष पिंकी चौधरी सहित 15–20 समर्थकों… pic.twitter.com/Vx48JHAk2n
— Supriya Shrinate (@SupriyaShrinate) August 10, 2024
وہیں کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے اس مار پیٹ کے واقعہ اور پولیس کے بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’غازی آباد میں مسلمانوں کو بنگلہ دیشی بتاکر کچھ لوگوں نے پیٹا اور ان کی جھگیاں اکھاڑ دیں۔ پھر پولیس نے سچ بتایا کہ یہ خاندان شاہجہاں پور کے ہیں، یہاں کوئی بنگلہ دیشی نہیں ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو رکشا دل کا صدر پنکی چودھری سمیت 20-15 حامیوں پر غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ آخر میں کانگریس رہنما نے مسلمانوں پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے جاہل ہندو ہو ہی نہیں سکتے‘۔


