راہل گاندھی، دس سال میں پہلی بار جشن آزادی تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے اپوزیشن لیڈر بن گئے (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جشن آزادی کے موقع پر لال قلعہ میں منعقد ہوئی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے والے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے سفید کرتا پہن کر تقریب میں شرکت کی اور اولمپک ہیروز منو بھاکر، سربجوت سنگھ، آر پی سریجیش، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور دیگر کے ساتھ بیٹھے۔ راہول، جنہوں نے جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی، دس سال بعد آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے پہلے اپوزیشن لیڈر بن گئے۔

https://x.com/i/status/1823953758813892861

گذشتہ دس سالوں میں اپوزیشن پارٹیوں میں سے کوئی بھی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا درجہ حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں کرسکی۔ اس کے نتیجے میں یہ عہدہ 2004 سے 2024 تک خالی رہا۔ حالیہ عام انتخابات میں کانگریس پارٹی 99 سیٹیں جیت کر لوک سبھا میں دوسری سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ جس کے بعد راہل گاندھی کو 25 جون کو اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا۔ آج انہوں نے اسی حیثیت سے یوم آزادی تقریب میں شرکت کی۔ وہ دس سال بعد، لال قلعہ پر منعقدہ جشن آزادی تقریب میں حصہ لینے والے پہلے رہنما بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں