حیدرآباد (دکن فائلز) حکومت کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ 29 اگست کی رات آٹھ بجے سے پاسپورٹ پورٹل پانچ دنوں کےلئے مسدود رہے گا۔ پاسپورٹ پورٹل کے سروس کی دیکھ بھال سے متعلق سرگرمیوں کی وجہ سے پاسپورٹ خدمات آج رات سے 2 ستمبر کی صبح 6 بجے تک معطل رہیں گی۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاسپورٹ خدمات پانچ دن تک دستیاب نہیں رہیں گی۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ جو اپائنٹمنٹ پہلے سے بک کی گئی ہیں انہیں ری شیڈول کیا جائے گا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ری شیڈول کردہ تفصیلات متعلقہ امیدواروں کو انفرادی طور پر دی جائیں گی۔ آن لائن پاسپورٹ خدمات جمعرات 29 اگست کی رات 8 بجے سے بند رہیں گی۔
2 ستمبر تک نئی اپائنٹمنٹ بک کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ آن لائن سرویس پورٹل نیا پاسپورٹ حاصل کرنے، پرانے پاسپورٹ کی تجدید وغیرہ کے لیے اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے کارآمد ہے۔ کوئی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعہ اپائنٹمنٹ بک کر سکتا ہے اور پاسپورٹ مراکز پر بغیر کسی وقت کی تاخیر کے پاسپورٹ کےلئے درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔
پاسپورٹ پورٹل کے سرور کی تکنیکی دیکھ بھال اور اپ گریڈ کرنے کےلئے خدمات کو پانچ دنوں کےلئے بند کیا جارہا ہے۔ آن لائین پورٹل پانچ دنوں تک عوام کےلئے دستیاب نہیں رہے گا۔