حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالا میں 2008 کے دوران کاسرگوڈ فرقہ وارانہ فساد کے درمیان مسجد بلال کی کمیٹی کے صدر محمد کنہی کو آر ایس ایس کے غنڈوں نے قتل کردیا گیا۔ اس تشدد کے دوران چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 16 سال بعد کاسرگوڈ سیشن کورٹ نے آر ایس ایس سے وابستہ 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 18 اپریل 2008 کو محمد کنہی نماز ادا کرنے کےلئے بلال مسجد جارہے تھے کہ راستہ میں چار ہندوتوا غنڈوں نے ان پر حملہ کرکے قتل کردیا۔ موقع پر ہی محمد جاں بحق ہوگئے۔
معزز جج پریہ نے سنتوش نائیک، کے شیوا پرساد، اجیت کمار اور کے جی کشورکمار کو ادکتھ بیل گاؤں میں واقع مسجد کے صدر محمد کنہی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ اس مقدمہ کی ابتدائی سماعت کے دوران ان ہندوتوا ملزمین کا کیس بی جے پی کے سینئر لیڈر پی ایس سری دھرن پلائی لڑ رہے تھے۔ پلائی کے گوا کا گورنر بنانے کے بعد یہ کیس ان کے جونیئر ایڈوکیٹ جوزف اور ایڈوکیٹ پی مرلی نے لڑا اور ہار گئے جبکہ مجرمین کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔