حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ایودھیا میں ایک 6 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی اور اس کا قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کرنے کے بعد سفاکانہ انداز میں لاش کو گلانے کےلئے جسم پر کیمیکل ڈالا گیا۔ لاش آدھی جلی ہوئی پائی گئی جبکہ سر غائب تھا۔ درندوں نے لڑکی کے پیٹ اور سینے میں کپڑا بھر دیا تھا۔ پولیس اس بربریت کے معاملہ میں مصروف تحقیقات ہے۔
گوسائی گنج ریلوے اسٹیشن کے سنسان علاقہ میں لڑکی کی لاش ملی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی کیمیکل کے ذریعے لاش کو گلانے کی کوشش کی گئی۔ باقیات میں صرف ہاتھ اور ٹانگیں رہ گئی تھیں جبکہ سینہ اور پیٹ بالکل تباہ ہو چکا تھا اور سر بھی غائب تھا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ فارنزک ٹیم اس سلسلہ میں تحقیقات میں جٹ گئی۔