حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ کے بعد آگر کے ایک ہی گھر سے 14 افراد کے جنازے اٹھے، جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں غم و ماتم کا ماحول ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دردناک سڑک حادثہ 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان میں 4 بچے، 4 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔ مرنے والوں میں سے 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بس میں کل 38 افراد سوار ہوکر چالیسویں فاتحہ میں شرکت کےلئے ساسنی گئے تھے تاہم واپسی کے دوران ہاتھرس میں حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں دیگر 14 افراد زخمی ہوگئے جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
حادثہ کے بعد 14 لاشوں کو آگرہ میں کھنڈولی کے سیمرا گاؤں لایا گیا۔ حادثہ میں 5 بھائیوں کا پورا خاندان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ دیگر 2 لاشوں کو انوالکھیڑا اور ایک لاش کو فیروز آباد پہنچایا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سڑک حادثہ پر غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے ’وزیر اعظم ریلیف فنڈ ‘سے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے دینے کا اعلان کیا ہے۔