بڑی خبر: اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا، کہا بری ہونے تک نہیں بنوں گا سی ایم

حیدرآباد (دکن فائلز) اروند کیجریوال نے 2 دن میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہونے اعلان کردیا۔ اروند کیجریوال نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ’بی جے پی عام آدمی پارٹی کو توڑنا چاہتی ہے اور انہیں گرفتار کرکے حکومت بنانا چاہتی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دو دنوں میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد پارٹی کارکنوں سے اپنے پہلے خطاب میں اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی پارٹی کو توڑ کر اپنی حکومت بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے حوصلوں کو بھی پست کرنا چاہتی تھی لیکن ناکام رہی۔

اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے پہلے ہی استعفیٰ نہیں دینے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے استعفیٰ نہیں دیا کیونکہ میں ملک کی جمہوریت کی حفاظت کرنا چاہتا تھا… بی جے پی نے ایک نیا فارمولا بنایا ہے — جہاں وہ ہارتے ہیں، وہ سی ایم کو جیل بھیج دیتے ہیں اور اپنی حکومت بناتے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں