ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منیا گیا، مودی، ریونت ریڈی کی مسلمانوں کو مبارکباد

حیدرآباد (دکن فائلز) آج ملک بھر عید ملادالنبیﷺ بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مسلمان رسول اکرم حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے موقع پر میلاد النبی منارہے ہیں۔ پیغمبر اسلام کا یوم ولادت اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے کی 12 تاریخ کو آتا ہے۔ اس دن مسلمان جشن ملاد النبیﷺ مناتے ہیں۔ اس موقع پر مساجد و دیگر مقامات پر عظیم الشان جلسے، و میلاد کی محفلیں منعقد کی گئی جس میں علمائے کرام نے روحانی خطابات کئے اور پیغمبر اسلامﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ علمائے کرام نے مسلمانوں سے آپﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین بھی کی۔

میلاد النبی کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ مسلمان اس دن کو میلاد النبیؐ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میلاد النبی کا دن سماج میں بھائی چارے، ایثار اور قربانی کے جذبہ کو فروغ دے گا۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کئی وزراء نے تلنگانہ کے عوام کو میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پیغمبر اسلام کا یوم ولادت مسلمانوں کے لیے مقدس دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے ایک مشعل کی مانند ہیں۔ چیف منسٹر نے یقین دلایا کہ حکومت مسلمانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں