حیدرآباد (دکن فائلز) اکثر سیاسی رہنماؤں کو دکھاوا کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اترپردیش کے مراد آباد کے میئر ونود اگروال نے تو حد ہی کردی۔ وزیراعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ میں پہنچے بی جے پی لیڈر نے صرف تصویر کشی کےلئے خون کا عطیہ کرنے کا فرضی ڈرامہ کیا۔
اس فرضی ڈرامہ کا بھانڈہ اس وقت پھوٹ گیا جب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی لیڈر خون کا عطیہ کیمپ میں شریک ہوئے اور بستر پر لیٹ گئے اور خون کا عطیہ کرنے کی ایکٹنگ کرنے لگے، وہیں وہاں موجود میل نرس نے جب ان کے ہاتھ میں سوئی چبھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ہنستے ہوئے اسے روک دیا، میل نرس بھی پورا معاملہ سمجھ گیا اور اس نے بھی ایکٹنگ کرنا شروع کردیا، اس دوران بی جے پی لیڈر کی فرضی طور پر خون کا عطیہ دینے کی تصاویر لی گئیں۔
This is Vinod Agarwal, the BJP mayor of Moradabad, UP. Went to donate blood on PM Modi's birthday. Watch this complete video of "Special Blood Donation" closely and understand…
#UttarPradesh #VinodAgarwal #BloodDonation #Photoshoot pic.twitter.com/z2hxXQx3Ee
— BaLa (@itsmebalas) September 21, 2024
دراصل بی جے پی لیڈر نے یہ سمجھا ہوگا کہ ان کی صرف تصاویر لی جارہی ہیں لیکن کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنالی اور وائرل کردی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بی جے پی لیڈر کی حرکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔