(ایجنسیز) لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد تقریباً 600 تک پہنچ گئی جبکہ اس بربریت میں تقریباً دو ہزار افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ لبنان کی وزرات صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں۔
وہیں حزب اللہ نے کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے میں تنظیم کے سینیئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے۔ اسرائیلی درندگی کے جواب میں حزب اللہ نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 200 راکٹ داغے، تاہم اس سے یہودیوں کو ہوئے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔
لبنان اور اسرائیلی کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔ وہیں اسرائیلی حملوں کے بعد مصر نے آج سے بیروت آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں۔