(ایجنسیز) ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔ تہران نے اسرائیلی علاقہ پر مزائیلوں کی بارش کردی۔ ایران نے اسرائیل پر 400 سے بیلسٹک میزائل داغے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔
https://x.com/i/status/1841171655860662467
ایران کے میزائل حملوں کے بعد ڈرپوک اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ حملہ کے بعد خوفزدہ و ڈرپوک صیہونی شیلٹرز میں چھپ گئے۔ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
https://x.com/i/status/1841176812035940676
تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر بھی تلملا اٹھے، جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دے دیا۔
وہیں پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے پہلی بار نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔