ملعون یتی نرسنبھا نند نے حضور پاک محمدؐ کے خلاف ناقابل برداشت گستاخیاں کرکے کروڑوں مسلمانوں کو دلی تکلیف اور مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی، سوشل میڈیا پر متنازعہ سوامی کے خلاف تنقیدوں کا طوفان

حیدرآباد (دکن فائلز) ملعون یتی نرسنگھانند نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچائی ہے۔ ہر مسلمان رسول اللہﷺ سے مال و دولت، آل اولاد اور خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبت کرتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مسلمان پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا۔

متنازعہ سوامی جو ہمیشہ خود کو سرخیوں میں رکھنے کےلئے نہ صرف مسلمانوں کے خلاف زہراگلتا رہتا ہے بلکہ وہ پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف بھی نازیبا تبصرہ کرکے مسلمانوں کو انتہائی تکلیف پہنچاتا رہتا ہے۔ ہر بار مسلمان ملک کے قانون کا احترام کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں لیکن حکومتوں کی جانب سے اس کے خلاف کوئی خاطرخواہ کاروائی نہیں کی جاتی۔

ملعون یتنی نرسنگھانند کے خلاف مناسب کاروائی نہ ہونے کے سبب وہ بار بار پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز بیانات دیتا رہتا ہے۔ اب تو اس نے حد ہی کردی۔ ملعون نے مسلمانوں کے پیارے نبی آخرالزماںﷺ کی شاند اقدس میں انتہائی نازیبا و توہین آمیز ریمارکس کئے۔ ملعون نرسنگھانند کا متنازعہ و نفرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمانوں کی جانب سے ویڈیو پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لاکھوں صارفین نے انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیا۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر متنازعہ سوامی یتی نرسنگھانند کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر داخلہ کو خط لکھ ہے جس میں ڈاسنا دیوی مندر، غازی آباد، اترپردیش کا مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی کی جانب سے شان رسالت صلی اللہ علیہ و سلم میں توہین آمیز اور انتہائی دل آزار ہفوات بکنے کی شکایت کی ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے مکتوب میں یتی نرسنگھانند کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اسے قومی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں