غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، امریکی صحافی نے خود کو آگ لگالی (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی بربریت کے ایک سال مکمل ہورہا ہے۔ اس پس منظر میں ہزاروں افراد نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غزہ پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم پولیس اور دوسرے مظاہرین نے فوری طور پر الرٹ ہوتے ہوئے آگ بجھادی۔ آگ لگنے کے باوجود وہ شخص اسرائیل مخالف نعرے بلند کررہا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد صارفین کی جانب سے امریکی صحافی کے جذبہ انسانیت کی تعریف کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ انہوں نے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے اور نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ جو ٹیکس وہ امریکہ کو دے رہے ہیں وہ اسرائیل میں بم بنانے اور معصوم فلسطینوں کو ہلاک کرنے کےلئے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔ غزہ میں نسل کشی کے خلاف لاس اینجلس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں