مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری، 23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آج سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں 13 اور 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ مہاراشٹرا میں صرف ایک مرحلے میں 20 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ وہیں دونوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے 288 میں 9.63 کروڑ ووٹرز اپنے حق رائے کا استعمال کریں گے۔ وہیں جھارکھنڈ کے 81 حلقوں میں 2.6 کروڑ رائے دہندے ووٹ کریں گے۔

مہاراشٹر الیکشن شیڈول
22 اکتوبر کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن
29 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 نومبر تک ہے۔
20 نومبر کو پولنگ
23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

جھارکھنڈ الیکشن شیڈول
18 اکتوبر کو پہلے مرحلے اور 22 اکتوبر کو دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن
پہلے مرحلے کے لیے 25 اکتوبر تک اور دوسرے مرحلے کے لیے 29 اکتوبر تک نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ
پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر اور دوسرے مرحلے کے لیے یکم نومبر ہے۔
پہلا مرحلہ 13 نومبر اور دوسرا مرحلہ 20 نومبر کو ہوگا۔
23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

اپنا تبصرہ بھیجیں