(ایجنسیز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی این اے کے ذریعہ یحییٰ السنوار کی لاش کی تصدیق ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ حال عمارت میں دکھائی دیئے جانے والے زخمی شخص یحییٰ السنوار ہیں جنھیں چند لمحوں بعد صیہونیوں کے حتمی حملے میں شہید کیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیل فوج نے یحییٰ سنوار پر حملے کے وقت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ جسے ٹی وی پر نشر کرنے کے لیے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تباہ عمارت میں ڈرون داخل ہوتا ہے اور ایک کمرے میں رکھے صوفے پر ایک زخمی شخص چہرے پر فلسطینی اسکارف باندھے بیٹھے ہیں، جو ڈرون کو دیکھ رہے ہیں۔
https://x.com/i/status/1847006619558617282
جیسے ہی ڈرون زخمی شخص کے قریب پہچنے کی کوشش کرتا ہے تو زخمی شخص پوری طاقت کے ساتھ ایک چھڑی ڈرون کی جانب پھینکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں اسکارف سے چہرہ چھپائے زخمی شخص حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار ہیں۔ جنھیں اگلے ہی لمحے ایک حتمی حملے میں شہید کدیا گیا۔