(ایجنسیز) آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے لیے نئے قوانین منظور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو معصوم بچوں کو پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں والدین اپنے بچوں کی آن لائن حفاظت سے متعلق پریشان ہیں، اسی طرح میں بھی اس تشویش کا شکار ہوں۔ وہیں اگر والدین چاہیں گے تو ان کے بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔