حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کے سدھارت نگر میں شادی کی بارات کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوٹوں کی بارش کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے کے رشتہ دار علاقہ کے گھروں کے اوپر کھڑے ہوکر نوٹوں کے بنڈل ہوا میں اڑا رہے ہیں۔
حد تو یہ ہے کہ کچھ رشتہ دار جے سی بی پر کھڑے ہوکر ایک سو، دو سو اور پانچ سو روپئے کے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑا رہے ہیں، جبکہ وائرل ویڈیو میں گاؤں کے لوگوں کو ہوا میں اڑتے نوٹوں کو لوٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افضل اور ارمان کی شادی کے دوران اس طرح کی حرکت سے نہ صرف عام مسلمانوں میں غصہ ہے بلکہ علمائے کرام نے بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reel/DCj5RZZyh97/
وہیں سوشل میڈیا پر بھی تنقیدیں کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلم رشتہ داروں سے کہا جارہا ہےکہ یہ رقم غریب میں تقسیم کی جانی چاہئے تھی یا کئی غریب لڑکیوں کی شادی پر یہ رقم خرچ کی جاتی تو بہتر ہوتا۔