حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے اسمبلی حلقہ سیسماؤ سے گذشتہ 28 سالوں کے دوران کوئی بی جے پی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ تازہ طور پر ضمنی انتخابات میں وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے علاوہ بی جے پی دگج لیڈروں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی تاہم یہاں کے عوام نے سماج وادی پارٹی کی امیدوارہ نسیم سولنکی کو کامیاب بنایا ہے۔
https://x.com/i/status/1860258261322141922
سیسماؤ حلقہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ ایس پی کے سابق ایم ایل اے عرفان سولنکی کی اہلیہ نسیم سولنکی نے سیسماؤ ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نسیم سولنکی نے 8629 ووٹوں سے بی جے پی کے امدویر کو کراری شکست دے دی۔ نسیم کو 69666 ووٹ جبکہ بی جے پی کے سریش اوستھی کو 61037 ووٹ ملے۔


