مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات: ابو عاصم اعظمی چوتھی مرتبہ شیواجی نگر حلقہ سے کامیاب

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماجوادی کے قدآور رہنما ابو عاصم اعظمی نے چوتھی بار منکھرد شیواجی نگر حلقہ سے جیت درج کی۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف مجلسی امیدوار عطیق احمد خان کو 12753 ووٹوں سے شکست دے دی۔ ابو عاصم اعظمی کو 54780 ووٹ ملے۔

ابو عاصم اعظمی 2009 سے منکھرد شیواجی نگر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے 2009، 2014 اور 2019 انتخابات میں یہاں سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ ابو عاصم اعظمی نے انتخابی مہم کے دوران مفتی سلمان اظہری سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہندوتوا گروپس نے خوب واویلا مچایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں