سلمان خان کے قریبی دوست مرحوم بابا صدیقی کے فرزند ذیشان صدیقی کو باندرا حلقہ سے شکست

حیدرآباد (دکن فائلز) این سی پی کے امیدوار اور مرحوم بابا صدیق کے فرزند ذیشان صدیقی کو شیو سینا ادھو کے ورون سردیسائی نے باندرا ایسٹ سیٹ سے 11 ہزار 365 ووٹوں سے شکست دے دی۔ ہارنے کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذیشان نے کہا کہ ’میں نے اپنے والد کو مایوس کیا اس سے زیادہ کوئی افسوس نہیں۔ میں نے ڈیڑھ ماہ قبل اپنے والد کو کھویا تھا اور اب الیکشن ہار گیا ہوں…”

ذیشان صدیقی کو 46 ہزار 343 ووٹ ملے جبکہ ورون سردیسائی نے 57 ہزار 708 ووٹ حاصل کئے۔ ذیشان صدیقی کے والد بابا صدیقی سوپر اسٹار سلمان خان کے قریبی دوست تھے جنہیں کچھ ہفتے قبل گولی مارکر قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں